Audio Player

Friday, June 19, 2015

Loagon K Leay Rahat Banana Molana Tariq Jameel Sb

Ramzan Ki Fazeelat


اور "حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہین کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا جنت کے آٹھ دروازے جن مین سے ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان رکھا گیا اور اس دروازے سے صرف روزہ دارون ہی کا داخلہ ہو سکے گا"
ـ بخاری و مسلمـ

Tuesday, June 9, 2015

Allah ki Hakimiyat Molana Tariq Jameel Sb





Allah ki Hakimiyat Molana Tariq Jameel Sb اللہ تعالی کی حاکمیت مولانا طارق جمیل صاحب مکمل بیان کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

Complete Bayan at https://youtu.be/4yuqqt24-ek
Subscribe our You Tube Channel for More Videos
https://www.youtube.com/channel/UCKL2vrEgrS9mRymy6TdW-aQ
You can also Follow us on Daily motion at this Link http://www.dailymotion.com/islamandscholars 
Like our Facebook Page at :https://www.facebook.com/islamandscholars

Ramzan aur Ramzan aur Taraveeh ki Fazeelat Molana Tariq Jameel sb

Friday, June 5, 2015

اخوت اس کو کہتے ہیں چبھے کانٹا جو کابل میں تو ہندوستان کا ہر پیرو جواں بیتاب ہو جائے



میں ایسے مذہب کا پیرو کار ہوں جو اسلام کہلاتا ہے۔جو سلامتی والا ہے۔ اسلام رنگ و نسل سے پاک ہے ۔ اسلام ہمیں امن، اخوت و بھائی چارہ، اتفاق و اتحاد اور مساوات کا درس دیتاہے۔ اس اخوت کو ہمارے عظیم شاعر علامہ اقبال نے کچھ یوں بیان کیا
اخوت اس کو کہتے ہیں چبھے کانٹا جو کابل میں
تو ہندوستان کا ہر پیرو جواں بیتاب ہو جائے
حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ مسلمان کے مثال ایک جسد واحد کی ہے۔ اگر جسم کے کسی حصے میں تکلیف ہو تو اس تکلیف کی وجہ سے پورا جسم متاثر ہوتاہے۔ آج برما میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر کسی بھی مسلم سربراہ مملکت نے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔ کاش اگرآج محمد بن قاسم ہوتا تو مسلمانوں کی حالت یہ نہ ہوتی۔ اگرطارق بن زیاد ہوتا تو ہمیں یہ دن دیکھنے نہ پڑتے۔
اس تنزلی اور پستی کی وجہ یہ ہے کہ ہم کہنے کو تو مسلمان ہیں لیکن حقیقت میں ہم اسلام سے بہت دور ہیں۔ ہم نے اللہ اور اس کے رسولﷺ سے بغاوت کی ہے۔ اس تنزلی اور پستی سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم اجتماعی توبہ کریں اور اللہ اور اس کے رسولﷺکے احکامات کے مطابق زندگی گزاریں۔ اللہ ہمیں توفیق عطا ٖفرمائے ۔ اللہ تعالی سے دعا کہ برماکے مسلمانوں کی غیبی مدد فرمائے۔ آمین۔

Hassan Afzaal Siddiqui in Jamai Hanfia Burewala

آواز آ رہی ہے ،برما کی سر زمین سے

ترکی کے وزیر اعظم برما پہنچ کر مسلمانوں کے حالات دیکھ کر رو پڑے۔۔

Salam Us Par Naat by Hassan Afzaal Siddiqui

Sunday, February 8, 2015

تلبینہ)( جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)

تلبینہ)( جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک)


جَو کا آٹا دو بڑے چمچ بھرے ہوئے‘ ایک کپ تازہ پانی میں گھولیں برتن میں دو کپ پانی تیز گرم کریں۔ اس گرم پانی میں جَو کے آٹے کا گھولا ہوا کپ ڈال کر صرف پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور ہلاتے رہیں پھر اتار کر اس کو ٹھنڈا کریں ہلکا گرم ہو تو اس میں شہد حسب ذائقہ مکس کریں اور پھر اسی میں دو کپ دودھ نیم گرم (یعنی پہلے سے ابال کر اس کو ہلکا نیم گرم کرلیا گیا ہو) ملا کر خوب مکس کریں۔ تلبینہ تیار ہے۔ چمچ سے کھائیں یا گھونٹ گھونٹ پئیں یہ تیار مرکب اسی مقدار میں دو آدمیوں کیلئے کافی ہے۔ جب بھی استعمال کریں نیم گرم استعمال کریں۔ چاہیں تو ٹھنڈا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔(چاہیں تو دن میں ایک ہی دفعہ بنا کر رکھ لیں بار بار بھی بناسکتے ہیں ہر بار تازہ بھی بناسکتے ہیں۔ لیکن اس کی مقدار ہر دفعہ یہی رہے گی۔ ڈبل کرنا چاہیں یا اس سے یادہ کرنا چاہیں تو کوئی حرج نہیں لیکن جَو کے آٹے‘ پانی‘ دودھ کا پیمانہ یہی رہے گا۔ نوٹ: اگر جَو کا آٹا نہ ملے تو جَو کا دیسی دلیہ اتنی ہی مقدار میں لیں‘ ڈبے والا نہ ہو دیسی دلیہ ہو۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔‘‘ (ابن ماجہ)اسی مسئلے پر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ایک روایت میں اسی واقعہ میں اضافہ یہ ہوا کہ جب بیمار کے لیے تلبینہ پکایا جاتا تھا تو تلبینہ کی ہنڈیا اس وقت تک چولہے پر چڑھی رہتی تھی جب تک وہ یا تو تندرست ہوجاتا۔اس سے معلوم ہوا کہ نیم گرم تلبینہ مریض کو مسلسل اور بار بار دینا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس کے جسم میں بیماری کا مقابلہ کرنے کی استعداد پیدا کرتا ہے۔’’حضرت عائشہ بیمار کیلئے تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ اگرچہ بیمار اس کو ناپسند کرتا ہے لیکن وہ اس کیلئے ازحد مفید ہے۔‘‘ (ابن ماجہ) ویسے تلبینہ نہایت ٹیسٹی خوش ذائقہ خوشبودار اور بہت لاجواب ہے۔ چاہیں تو خوشبو کیلئے آٹے میں پسی ہوئی چھوٹی الائچی بھی تھوڑی سی مکس کرسکتے ہیں۔پریشانی اور تھکن کیلئے بھی تلبینہ کا ارشاد ملتا ہے۔ ’’جب حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھرانے میں کوئی وفات ہوتی تو دن بھر افسوس کرنے والی عورتیں آتی رہتیں‘ جب باہر کے لوگ چلے جاتے اور گھر کے افراد اور خاص خاص لوگ رہ جاتے تو وہ تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیتیں۔ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے سُنا ہے کہ یہ مریض کے دل کے جملہ عوارض کا علاج ہے اور دل سے غم کو اُتار دیتا ہے۔‘‘ (بخاری‘ مسلم‘ ترمذی‘ نسائی‘ احمد)حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ایک روایت میں ہےجب کوئی نبی ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ اسے تلبینہ کھانے کا حکم دیتے اورفرماتے کہ اس خدا کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے یہ تمہارے پیٹوں سے غلاظت کو اس طرح اتار دیتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کرلیتا ہے۔نبی پاک ﷺ کومریض کیلئے تلبینہ سے بہتر کوئی چیز پسند نہ تھی۔ اس میں جَو کے فوائد کے ساتھ ساتھ شہد کی افادیت بھی شامل ہوجاتی تھی۔ مگر وہ اسے نیم گرم کھانے‘ بار بار کھانے اور خالی پیٹ کھانے کو زیادہ پسند کرتے تھے۔ (بھرے پیٹ بھی یعنی ہر وقت ہر عمر کا فرد اس کو استعمال کرسکتا ہے۔ صحت مند بھی ‘ مریض بھی) نوٹ: تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا‘ ٹانک بھی‘ دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن‘ ذہنی امراض‘ دماغی امراض‘ معدے‘ جگر ‘ پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔

Paigham-e-Aman - Lab Pay Aati Hai Dua لب پہ آتی ہے دعا بن کے نعمان شاہ

Paigham-e-Aman - Lab Pay Aati Hai Dua
لب پہ آتی ہے دعا بن کے 
نعمان شاہ
click here to watch