ایک دیہاتی کے سوالات اور رسول اللہ ﷺ کے جوابات
ایک دیہاتی رسول اللہ ﷺ کے دربار میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ
میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں؟
میں امیر (غنی) بننا چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا : قناعت اختیار کرو امیر ہو جاؤ گے۔
میں سب سے بڑا عالم بننا چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: تقویٰ اختیار کرو عالم بن جاؤ گے۔
عزت والا بننا چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: مخلوق کے سامنعے ہاتھ پھیلانا بند کرو، با عزت بن جاؤ گے۔
میں اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: لوگوں کو نفع پہنچاؤ۔
میں عادل بننا چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: جسے اپنے لئے اچھا سمجھتے ہو وہی دوسروں کے لئے پسند کرو۔
طاقت ور بننا چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالی پر توکل کرو۔
اللہ کے دربار میں خاص درجہ چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: کثرت سے ذکر اللہ کرتے رہا کرو۔
رزق کی کشادگی چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: ہمیشہ باوضو رہا کرو۔
دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: حرام کھانے سے بچو۔
ایمان کی تکمیل چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: اخلاق اچھے کرلو۔
قیامت کے روز اللہ سے گناہوں سے پا ک ہو کر ملنا چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: جنابت کے بعد فورا غسل کر لیا کرو۔
گناہوں میں کمی چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: کثرت سے استغفار کیا کرو۔
قیامت کے روز نور میں اٹھنا چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: ظلم کرنا چھوڑ دو۔
میں چاہتا ہوں اللہ مجھ پر رحم کرے؟
آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کے بندوں پر رحم کرو۔
میں چاہتا ہوں اللہ میری پردہ پوشی کرے؟
آپ ﷺ نے فرمایا: لوگوں کی پردہ پوشی کرو۔
میں رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: بد کاری (زنا) سے بچو۔
میں چاہتا ہوں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا محبوب ہو جاؤں۔
آپ ﷺ نے فرمایا: جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا محبوب ہو، اس محبوب بنا لو۔
اللہ کا فرماں بردار بننا چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: فرائض کی ادائیگی کا اہتمام کرو۔
احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو۔ وگرنہ یہ سمجھو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔
یا رسول اللہ ﷺکیا عمل گناہ سے معافی دلائے گی؟
آپ ﷺ نے فرمایا: آنسو، عاجزی اور بیماری۔
کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرے گی؟
آپ ﷺ نے فرمایا: دنیا کی مصیبتیں (صبر کے ساتھ برداشت کرنے پر)
اللہ کے غصے کو کیا چیز ٹھنڈا کرے گی؟
آپ ﷺ نے فرمایا: چپکے چپکے صدقہ کرنا اور صلہ رحمی کرتے رہنا۔
سب سے بڑی برائی کیا ہے؟
آپ ﷺ نے فرمایا: برے اخلاق اور بخل۔
سب سے بڑی اچھائی کیا ہے؟
آپ ﷺ نے فرمایا: اچھے اخلاق تواضع اور صبر۔
میں اللہ کے غصے سے بچنا چاہتا ہوں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو۔
(بحوالہ کنزالعمال، مسند احمد)
No comments:
Post a Comment